ٹاؤن کمیٹی دھنوٹ: تنخواہیں نہ ملنے پر ملازمین کا چوتھے روز بھی احتجاج

        ٹاؤن کمیٹی دھنوٹ: تنخواہیں نہ ملنے پر ملازمین کا چوتھے روز بھی احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دھنوٹ(نمائندہ خصوصی) تنخواہیں نہ ملنے پرٹاؤن کمیٹی دھنوٹ کے ملازمین کی چوتھے روز بھی پڑتال جاری۔شہر کی گلیاں جوہڑ بن گئیں۔تفصیل کے مطابق ٹاؤن کمیٹی دھنوٹ کے عملہ صفائی و دیگر 26 ملازمین نے گزشتہ 4ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے احتجاجاً ہڑتال کی ہوئی ہے(بقیہ نمبر36صفحہ6پر)

۔چوتھے روز بھی یہ ہڑتال جاری رہی۔ ہڑتال کی وجہ سے تمام شہر کی گلیاں گندگی کے ڈھیروں اور جوہڑوں کامنظر پیش کررہی ہیں۔نوبت یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ ٹاؤن کمیٹی کے گیٹ میں بھی سیوریج کے پانی کا راج ہے۔ٹاؤن کمیٹی دھنوٹ میں تعینات سب انجینئر راشد کامران نے ان ملازمین کو یہ کہہ کر ہڑتال ختم کرنے کو کہا کہ تنخواہوں کا یہ مسلئہ نئی بننے والی پنجاب بھر 147ٹاؤن کمیٹیوں کا ہے۔جب دیگر ٹاؤن کمیٹیوں کے ملازمین کو تنخواہیں ملیں گی تو انہیں بھی جاری کر دی جائیں گی۔لیکن ہڑتالی ملازمین محمد اقبال عرف نتھا،اللہ بخش و دیگر نے صحافیوں کو بتایا کہ لودھراں، دنیا پور اور کہروڑ پکا کے ملازمین کو تنخواہیں دی جارہی ہیں۔ٹاؤن کمیٹی دھنوٹ نئی قیام پذیر نہیں ہوئی بلکہ 1996ء سے دھنوٹ ٹاؤن کمیٹی کام کر رہی ہے۔تاہم ملازمین نے صحافیوں سے کہا کہ ہماری نوبت بھیک مانگنے تک آگئی ہے۔افسران ہم پر رحم کریں بے شک اللہ تعالیٰ ان پر رحم کرے گا۔جب تک ہماری تنخواہیں جاری نہیں ہوتیں ہم اپنی ہڑتال جاری رکھیں گے۔دریں اثناء کوچ کرکٹ کلب دھنوٹ طارق بھائی وکھلاڑیوں راؤ کاشف وکی،آدم خان،عمران شاکر،مبشرودیگرشہریوں نے کہا ہے درجہ چہارم کے ملازمین کو چار چار ماہ کی تنخواہیں نہ دینا ان چھوٹے ملازمین پر ظلم ہے۔محکمہ لوکل گورنمنٹ فوری طور پر ان ملازمین کی تنخواہیں جاری کرے تاکہ شہر کی صفائی ہو سکے۔
ہڑتال