ظاہر پیر:ٹرک سے 62من 30کلو بھنگ برآمد‘منشیات فروش گرفتار

  ظاہر پیر:ٹرک سے 62من 30کلو بھنگ برآمد‘منشیات فروش گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ظاہرپیر(نمائندہ پاکستان) پولیس تھانہ ظاہرپیر کی کاروائی 62 من 30 کلو بھنگ پکڑ لی بین الصوبائی منشیات فروش گرفتار، بھنگ کی بڑی کھیپ گوجرہ سے سکھر سمگر کی جارہی تھی، دیگر کاروائیوں میں شراب کی چالو بھٹیاں، دیسی شراب پکڑ کر ملزمان دھر لئے، اسلحہ بھی برآمد(بقیہ نمبر37صفحہ6پر)

،تفصیلات کے مطابق تھانہ ظاہرپیر پولیس کے ایس ایچ او محمد رمضان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے بے نظیر شہید روڈ پر ٹول پلازہ کے قریب ناکہ لگا کر بھنگ سے بھرا ہوا ٹرک کینٹنر بیڈ فورڈ نمبری c 1939 پکڑ لیا جس میں 62 من 30 کلو بھنگ برآمد کرلی اور ملزم طارق ولد محمد اشرف قوم گجر سکنہ ناگرہ تحصیل کھاریاں ضلع گجرات کو گرفتار کر لیا جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف مختلف علاقوں میں چھاپے مارکر شراب کشید کرتے ہوئے دین محمد عرف دینو دشتی کو گرفتار کرکے 58 لیٹر دیسی شراب محمد رمضان کو گرفتار کرکے 30 لیٹر شراب ملزم شاہد حسین کو گرفتار کرکے 35 لیٹر شراب آلات کشید شراب برآمد کرکے مقدمات درج کر لئے ملزم ظہور سے 30 بور پسٹل اور گولیاں برآمد ہوگئیں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کردی گئی ہے اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ ظاہرپیر محمد رمضان نے صحافیوں کو بتایا کہ ڈی پی او رحیم یارخان کے حکم پر سماج دشمن عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔
بھنگ برآمد