مظفرآباد: اندھا قتل ٹریس‘ بیوی اورچھوٹا بھائی ملوث‘تحقیقات شروع

  مظفرآباد: اندھا قتل ٹریس‘ بیوی اورچھوٹا بھائی ملوث‘تحقیقات شروع

  

ملتان (نیوز رپورٹر) پولیس تھانہ مظفر آباد نے ڈیڑھ ماہ قبل تھانہ مظفرآباد کے علاقے میں ہونے والے مظہر حسین کے اندھے قتل کو ٹریس کر لیا۔ مورخہ 31.03.2020 کو محمد اقبال ولد اللہ ڈیوایا قوم چوہان سکنہ چاہ اختر والا موضع جھکڑ پور مظفر آباد نے اطلاع دی کہ میرا بھائی مظہر حسین ولد اللہ ڈیوایا قوم چوہان بعمر 28 سال جو کہ شمشاد سینما روڈ پر واقع رسہ فیکٹری میں چوکیدارہ کرتا ہے اور اس کی رہائش بھی فیکٹری کے کوارٹر میں ہی ہے آج تقریباً ساڑھے 5 بجے صبح فجر کی(بقیہ نمبر41صفحہ6پر)

نماز پڑھنے گیا ہے اور واپس نہ آیا ہے۔ جس کی کافی تلاش کی گئی دوران تلاش مظہر حسین کی نعش سکندری نہر نزد بستی ڈھورے والا پانی میں تیرتی ہوئی نظر آئی جس پر بذریعہ 15 پولیس کو اطلاع دی اور ریسکیو 1122 کو بلوایا۔اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ مظفر آباد فوری موقع پر پہنچی۔ نعش قبضہ پولیس لے کر نعش کا پوسٹ مارٹم کروایا گیا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق مقتول کو سر میں سوٹے مار کر قتل کیا گیا جس کا مواد PFSA بھجوایا گیا اور مقدمہ نمبر 305/20 مورخہ 31.03.2020 بجرم 302 ت پ تھانہ مظفر آباد درج ہوا۔ سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد حسن رضا خان کی ہدایت ایس ایس پی انوسٹی گیشن رب نواز تلہ کی زیرِ نگرانی ایس پی کینٹ ڈویڑن زنیرہ اظفر اور ڈی ایس پی سرکل مظفر آباد حیدر حسین کی زیرِ نگرانی ایس ایچ او مظفر آباد انسپکٹر عادل خان نے سب انسپکٹر نیاز احمد اور دیگر ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے اس اندھے قتل کو ٹریس کیا۔ پولیس تھانہ مظفر آباد نے مقدمہ کو ٹریس کر کے ملزمان۔ عمران ولد اللہ ڈیوایا قوم چوہان سکنہ چاہ اختر والا موضع جھکڑ پور جو مقتول کا چھوٹا بھائی ہے اور ملزمہ مسماہ شاہین عرف شاہینہ بی بی دختر واحد بخش قوم چوہان سکنہ چاہ اختر والا مظفر آباد جو مقتول کی بیوہ ہے کو گرفتار کر لیا۔ دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ ان کے آپس ناجائز تعلقات تھے اور وہ آپس میں شادی کرنا چاہتے تھے اور باہمی منصوبہ بندی کر کے مقتول کو کھانے میں نشہ آور دوائی دے کر سر میں سوٹے کے وار سے شدید زخمی کر دیا اور زخمی حالت میں دونوں نے مظہر حسین کو نہر سکندری نالہ میں پھینک دیا۔

قتل ٹریس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -