عبدالحکیم:اغواء کے بعد25سالہ لڑکی قتل‘لاش برآمد‘ملزم گرفتار

  عبدالحکیم:اغواء کے بعد25سالہ لڑکی قتل‘لاش برآمد‘ملزم گرفتار

  

عبدالحکیم(نامہ نگار) عبدالحکیم کے نواحی موضع دارامحرم کے رہائشی اوباش مظفر عباس ولد ظفر عباس نے ملحقہ چک سے 25سالہ لڑکی کو اغواء کرکے عبدالحکیم میں رحمان سٹی ہاوسنگ سکیم اپنے مکان میں لے آیا اور 6روز تک بداخلاقی کا نشانہ بناتا رہا پکڑے جانے کے ڈر سے لڑکی کو قتل کردیا شبہ ہونے پر لڑکی کے ورثاء نے پولیس تھانہ حویلی گورنگا کو درخواست دی جس پر پولیس نے مذکورہ نوجوان کو گرفتارکر لیا اور دوران تفتیش خاتون کو اغواء اور قتل کااعتراف کرلیا ملزم کی(بقیہ نمبر42صفحہ6پر)

نشاندہی پر پولیس حویلی گورنگا نے رحمان سٹی ہاوسنگ سکیم کے ایک مکان سے مقتولہ لڑکی کی نعش کو برآمد کر لیا اور قاتل کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جبکہ ضرروی کاروائی کے بعد نعش کو ورثاء کے حوالے کر دیا۔

گرفتار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -