پی ایف سی شیئر: بلدیاتی اداروں کیلئے 2ارب 86کروڑ70لاکھ کی گرانٹ ریلیز
ملتان (سٹی رپورٹر) محکمہ خزانہ پنجاب نے پی ایف سی شیئر کی مد میں پنجاب بھر کی میٹرو پولیٹن، میونسپل کارپوریشن،تحصیل کونسل اور میونسپل کمیٹیز کیلئے 2ارب 86کروڑ 70لاکھ 58ہزار 259روپے کے فنڈز جاری کردیئے (بقیہ نمبر19صفحہ6پر)
ہیں۔ میونسپل کارپوریشن ملتان کیلئے 4کروڑ 63لاکھ 62ہزار 250روپے کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں میٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہور کیلئے 16کروڑ 2لاکھ 44ہزار 1سو 67روپے، ملتان سمیت پنجاب بھر کی 11میونسپل کارپوریشن کیلئے 35کروڑ 27لاکھ 10ہزار 1سو 65 روپے کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں۔ ملتان سمیت پنجاب بھر کی 35ضلع کونسل کیلئے 93کروڑ 67لاکھ 75روپے کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں۔ضلع کونسل ملتان کیلئے 2کروڑ 51لاکھ47ہزار روپے کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں۔ شجاع آباد جلالپور پیروالا سمیت پنجاب بھر کی 182میونسپل کمیٹیز کیلئے 1ارب 41کروڑ74لاکھ 3ہزار 8سو 52 روپے کے فنڈز جار کئے گئے ہیں۔ میونسپل کمیٹی شجاع آباد اور جلالپور پیروالا کیلئے 1کروڑ 70لاکھ 50ہزار 8سو 48روپے سے زائد کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں۔
ریلیز