ٹی ایچ کیوہسپتال میلسی میں ڈیوٹی دینے والے 2پولیس ملازمین کرونا وائرس کی تصدیق
میلسی(نمائندہ پاکستان) تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میلسی میں ڈیوٹی دینے والے دو پولیس کانسٹیبلز کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ پازیٹیو آ گئے جنہیں انسولیشن وارڈ میں داخل کردیا گیا ذرائع کے مطابق ایک پولیس کانسٹیبل(بقیہ نمبر20صفحہ6پر)
محمد عارف کی دوسرے پولیس کانسٹیبل محمد عارف کی ڈیوٹی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میلسی کے خدمت کاؤنٹر پر تھی انسولیشن وارڈ میں کورونا وائرس کے30مریض داخل تھے جو صحت یاب ہو کر اپنے اپنے گھروں میں چلے گئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میلسی میں تعینات پولیس کانسٹیبلز کے ٹیسٹ لئے گے جن میں دو کانسٹیبلز محمد عارف اور محمد عارف کے ٹیسٹ پازیٹیو آگئے جنہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میلسی کے انسولیشن وارڈ میں داخل کرا دیا گیاہے یہ امر قابل ذکر ہے کہ ڈیوٹی دینے والے پولیس کانسٹیبلز ماسک بھی اپنے خرید کر لاتے تھے اور انہیں ہسپتال کی طرف حفاظتی کٹ بھی مہیا نہیں کی گئی تھی۔
تصدیق