میپکو: بہتر وولٹیج کیلئے43منصوبے مکمل

  میپکو: بہتر وولٹیج کیلئے43منصوبے مکمل

  

ملتان (نیوز رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) نے صارفین کو بہتروولٹیج کے ساتھ بجلی فراہم کرنے اور مستقبل میں بجلی ضروریات پوری کرنے کے لئے رواں مالی سال2019-20ء کے دوران دو گرڈاسٹیشنوں اور ٹرانسمیشن(بقیہ نمبر21صفحہ6پر)

لائنوں کے 43 منصوبے مکمل کئے ہیں ان منصوبوں کی تکمیل پر دو ارب23کروڑ80لاکھ روپے لاگت آئی ہے۔پراجیکٹ ڈائریکٹرگرڈسسٹم کنسٹرکشن میپکو انجینئر عبدالکریم جمالی کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر طاہر محمودکی ہدایت پر میپکو ریجن کے زیر انتظام 13اضلاع میں نہ صرف نئے گرڈاسٹیشنز بنائے جارہے ہیں بلکہ پہلے سے موجود گرڈاسٹیشنز کی استعدادکار میں اضافہ کیاجارہاہے۔

منصوبے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -