جعفر آباد: حلقہ پی پی 262 میں لیگی رہنماؤں کی طرف سے مستحقین میں راشن تقسیم

  جعفر آباد: حلقہ پی پی 262 میں لیگی رہنماؤں کی طرف سے مستحقین میں راشن تقسیم

  

رحیم یارخان(بیورورپورٹ)کورونا لاک ڈاؤن اور رمضان المبارک میں مستحقین کی مدد کے لیے جعفر آباد حلقہ پی پی 262 میں راشن کی تقسیم کیا گیا‘ تفصیل کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و سابق(بقیہ نمبر22صفحہ6پر)

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سینیٹر چوہدری محمد جعفر اقبال،مسلم لیگ ن شعبہ خواتین کی سابق مرکزی صدرو رکن صوبائی اسمبلی بیگم عشرت اشرف، ایم این اے، زیب جعفر، سابق ایم پی اے محمد عمر جعفر کی جانب سے حلقہ پی پی 262 بھر میں آٹے کی تقسیم کی گئی۔ چوہدری محمد جعفر اقبال نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے لاک ڈاؤن کے باعث غریب طبقہ کے ساتھ ساتھ سفید پوش طبقہ بھی فاقہ کشی پر مجبور ہے جسے پی ٹی آئی کی حکومت نے مکمل طور پر نظر انداز کیا ہے۔ حکومت کی امداد صرف پی ٹی آئی کارکنوں تک محدود ہے غریب اور مستحق کو کوئی ریلیف نہیں مل رہا اور نہ ہی امید ہے کہ عمران خان عوام کو کوئی ریلیف دے سکے گا، مشکل کی اس گھڑی میں قائد نواز شریف اور شہباز شریف کی ہدایت پر پاکستان مسلم لیگ ن اور جعفر آباد اپنی غریب عوام کے ساتھ کھڑا ہے، ہم عوام تک راشن کی فراہمی کو یقینی بنانے کی مکمل کوشش کررہے ہیں، ہماری فیملی نے حلقہ پی پی 262کی غریب مستحق فیملیز کو خالصتاً خدمت خلق کی نیت سے راشن فراہم کیا ہے تاکہ عوام کی مشکلات میں کمی آئے، ایم پی اے بیگم عشرف اشرف، ایم این اے زیب جعفر اور سابق ایم پی اے محمد عمر جعفر نے کہا کہ موجود ہ حکومت نے لاک ڈاؤن کے نام پر عوام کو لاک تو کردیا مگر ان کے بچوں کے بارے میں نہیں سوچا کہ ان کا پیٹ کیسے بھرے گا، حکومت صرف عوام کی خدمت کے بلندوبانگ دعوے کرسکتی ہے عملاً کچھ بھی نہیں کر پا رہی اور غریب و مستحق طبقہ ایک وقت کی روٹی تک کو ترس گیا ہے، پی ٹی آئی کی حکومت نے ہمیشہ پی ٹی آئی کو ہی نوازا ہے کبھی بھی عوام کی خدمت نہیں کی ہمیشہ عوام کو نذر انداز کیا گیا ہے، شہر رحیم یار خان ہمارا شہر ہے اور یہاں کی عوام ہمیں اپنی فیملی کی طرح عزیز ہے ہم اپنی عوام کو کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

راشن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -