کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل ضروری‘جاوید اقبال

        کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل ضروری‘جاوید اقبال

  

رحیم یارخان(بیورورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی چوہدری جاوید اقبال وڑائچ نے کہاہے کہ کوروناوائرس سے نمٹنے کے لیے عوام احتیاطی تدابیر پرعمل پیراہوں، لاک ڈاؤن میں نرمی کاہرگزیہ مقصدنہیں کہ عوام گھروں سے نکل پڑیں بلکہ احتیاط کیساتھ غیرضروری سرگرمیوں سے پرہیزکریں۔چک نمبر129پی میں سابق وائس چیئرمین ضلع(بقیہ نمبر8صفحہ6پر)

کونسل چوہدری نعیم شفیق کے ہمراہ قتل ہونے والے افرادکے لواحقین سے تعزیت کے بعد شرکاء سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت کوروناسے بچاؤ کے حوالے سے عملی اقدامات اٹھارہی ہے،انہوں نے کہاکہ عوام کوپریشانی کی اس گھڑی میں تنہانہیں چھوڑیں گے اورعوام کوحقوق کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔ادھرپاکستان تحریک انصاف کے رہنماء ونمائندہ ایم این اے چوہدری فاروق وڑائچ نے کہاہے کہ میونسپل کارپوریشن حکام شہرکی صفائی ستھرائی کے نظام میں بہتری لائے، سیوریج مسائل کاحل فوری یقینی بنایاجائے۔شہرکے مختلف علاقوں جناح پارک، سیٹلائٹ ٹاؤن ودیگرکاچیف افسرمیونسپل کارپوریشن عظمت قدیر گورایہ اورانصر کمبوہ کے ہمراہ دورے کے موقع پرگفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عوام صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات اورسیوریج مسائل سے اذیت کاشکار ہے لیکن میونسپل کارپوریشن عملہ فرائض میں غفلت کامظاہرہ کررہاہے، فرائض میں غفلت برتنے والوں سے کسی قسم کی رعایت نہ برتی جائے، انہوں نے اپنی نگرانی میں سیوریج لائنوں کی صفائی کروائی۔

جاوید اقبال

مزید :

ملتان صفحہ آخر -