اپوزیشن کرونا وائرس معاملے پر تنقید سے گریز کرے‘ حسین جہانیاں گردیزی

  اپوزیشن کرونا وائرس معاملے پر تنقید سے گریز کرے‘ حسین جہانیاں گردیزی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کبیروالا+اڈا کوٹ بہادر(نامہ نگار، نمائند گان پاکستان) پنجاب حکو مت مشکل گھڑی میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی، اپوزیشن کورونا وبا ء کے خاتمے کیلئے بے جا تنقید سے گریز کرے، چھوٹے کاروباری حضرات کو مناسب ریلیف فراہم کیا جائیگا،حفاظتی اقداما ت اُٹھا کر کورونا کو مزید پھیلنے سے روکا جاسکتا ہے، مصیبت کی گھڑی میں قوم کو تنہا نہیں چھوڑا جاسکتا، (بقیہ نمبر10صفحہ6پر)

حکو مت عوام کی مالی مشکلات سے آگاہ ہے، امدادی رقوم کی ترسیل کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہو چکا ہے،عوام حکو متی ہدایات پر عمل درآمد یقینی بنا ئیں، ان خیالا ت کا اظہارصوبائی وزیر سید حسین جہانیاں گردیزی نے گزشتہ روز مقامی راہنماء حاجی محمد ارشد سنگا سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہو ئے کیا، انہوں نے کہا کہ کورونا وباء ایک عالمی وبا ء کے طور پر سامنے آئی ہے جس نے عالمی معیشت پر منفی اثرات مرتب کئے ہیں، انہوں نے کہا کہ پنجاب حکو مت لاک ڈاؤن سے پیدا شدہ صورتحال سے پوری طرح باخبر ہے اور اس سے نمٹنے کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب سمیت پوری کابینہ اور پنجاب کی پوری انتظامی مشنری میدان میں ہے، انہوں نے مزید کہا کہ مشکلات کی اس گھڑی میں دیہاڑی دار طبقے کوتنہا نہیں چھوڑے گی، انہوں نے کہا کہ حالا ت کی سنگینی کا ادراک کرتے ہو ئے اپوزیشن قائدین کو حکو مت پر طنز کے تیر برسانے کی بجائے ملک کو بحرانی کیفیت سے باہر نکالنے اور ملکی عوام کی مشکلات کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرتے آگے بڑھنا چاہیئے، انہو ں نے کہا کہ حکو مت کی جانب پنجاب میں انڈسٹری، تاجروں سمیت تمام طبقہ جات کو ریلیف پیکج دئیے جارہے ہیں جس کے لئے حکو مت پنجاب نے کثیر رقم بھی جاری کردی ہے۔
حسین جہانیاں