نشتر: کرونا سے مزید 2ہلاکتیں‘مجموعی تعداد49ہوگئی

  نشتر: کرونا سے مزید 2ہلاکتیں‘مجموعی تعداد49ہوگئی

  

ملتان(نمائندہ خصوصی)نشتر ہسپتال میں کورونا کے شبہ میں دم توڑنے والے دو افراد میں بعد از وفات کورونا کی تصدیق،نشتر ہسپتال میں کورونا کے باعث ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 49 ہو گئی، آئی سو لیشن کے چھ وارڈز میں کورونا میں مبتلا زیر علاج مریضوں کی تعداد 47ہو گئی،شبہ میں 10مریض زیر علاج،رواں سال کورونا کے شبہ میں رپورٹ ہونے والے(بقیہ نمبر11صفحہ6پر)

784 افراد میں سے 183 میں کورونا کی تصدیق ہوئی تفصیل کے مطابق نشتر ہسپتال کے آئی سو لیشن وارڈ میں ملتان کی رہائشی 73 سالہ سکینہ بی بی اور مظفر گڑھ کے رہائشی 45 سالہ حامد نے اتوار کی رات کورونا کے شبہ میں دم توڑ دیا تھا،سوموار کو موصول ہونے والی رپورٹ میں دم توڑنے والی سکینہ اور حامد میں کورونا کی تصدیق ہو گئی یوں یکم اپریل سے 10 مئی کے درمیان نشتر ہسپتال میں کورونا کے باعث ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 49ہو گئی ہے جبکہ نشتر ہسپتال کے چھ آئی سو لیشن وارڈز میں اس وقت کورونا میں مبتلا 47 مریض زیر علاج ہیں جبکہ دو مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے،جبکہ کورونا کے شبہ میں 10مریض زیر علاج ہیں,جن کی رپورٹس کا انتظار ہے،ادھر فوکل پرسن نشتر ہسپتال ڈاکٹر عرفان ارشد کے مطابق نشتر ہسپتال میں اب تک ملتان سمیت جنوبی پنجاب بھر اور قرنطینہ،تبلیغی مراکز سے لائے گئے 6977 افراد کے نمونوں کے کورونا کے تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 744 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔جبکہ نشتر ہسپتال میں حفاظتی سامان کی تقسیم,پی ایم اے مسلسل میدان عمل میں سرگرم،تفصیل کے مطابق گزشتہ روز پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے وفد نے صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج کی سربراہی میں کورونا وارڈز،لیبر روم،اور ایمرجنسی میں کام کرنے والے طبی عملے سے ملاقات کی اور انکے مسائل سنے اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں اپنے طبی عملے کے ساتھ کھڑے ہیں سب سے زیادہ انہیں حفاظتی سامان اور حوصلہ دینے کی ضرورت ہے،اس موقع پر پی ایم اے کے وفد نے حفاظتی سامان این 95 ماسک،پی پی ایز کٹس، سرجیکل ماسک طبی عملے کے حوالے کئے جس پر ڈاکٹروں کی جانب سے شکریہ ادا کیا گیا،ادھر پی ایم اے کے وفد میں ، ڈاکٹر شیخ عبدالخالق،ڈاکٹر ذوالقرنین حیدر، ڈاکٹر وقار نیازی و دیگر شامل تھے۔

2ہلاکتیں

مزید :

ملتان صفحہ آخر -