لیگی قیادت کو ٹارگٹ کرنیوالے اپنے انجام کی فکر کریں‘ چوہدری جعفر اقبال
رحیم یارخان(بیورورپورٹ)سابق سنیٹر وسابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری جعفراقبال نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کا پھیلاؤ اورایس اوپیز پر عملدرآمد نہ ہونا حکومتی نالائقی ہے،کرونا کیس مسلسل بڑھ رہے ہیں اورمحکمہ صحت مسلسل خاموش ہے اورلوگوں کو طفل تسلیاں دی جا رہی ہیں،موجودہ حکومت نے اپنے احمقانہ فیصلوں سے یہ ثابت کردیا ہے کہ یہ نااہل حکومت ہے(بقیہ نمبر12صفحہ6پر)
گزشتہ روز اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اورسابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف عوام کے حقوق کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہیں اورقائد ین عوام کی ہدایت پر متاثرین کرونا وائرس اورمستحقین میں بلاتعطل راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن)کی قیادت نے ہمیشہ عوام خدمت کو اپنایا ہے قیادت کو انتقام کانشانہ بنانے والے اپنے انجام کی فکر کریں،نیب کے وسیع اختیارات سے حکومتی ارکان بھی خوفزدہ ہیں اس لئے حکومت نیب کے پر کاٹنا چاہتی ہے،18ویں ترمیم میں تبدیلی کے لئے اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کے ساتھ مشاورت کر کے حکومت کے ساتھ بات کی جائے گی (ن) لیگ کبھی بھی صوبائی خود مختیاری پر سمجھوتہ نہیں کرے گی،حکومت سے عوام مسائل حل نہیں ہو رہے ہیں عوامی مسائل اورکرپشن کی شکایات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے حکومت کچھ بھی نہیں کر رہی مسلم لیگ جلد اقتدارمیں آکر عوام مسائل کا خاتمہ کرے گی۔
جعفر اقبال