لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر متعدد افراد کو رگڑا‘ پولیس کارروائی شروع
ملتان (نیوز رپورٹر)پولیس نے لاک ڈاون اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے متعدد افراد کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں۔تفصیل کے مطابق حکومت نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے دکانیں کھولنے، (بقیہ نمبر23صفحہ6پر)
موٹرسائیکل پر ڈبل سواری اور شہریوں کے پبلک مقامات پر اکٹھے ہونے پر پابندی لگا رکھی ہے پولیس نے موٹرسائیکل پر ڈبل سواری کی خلاف ورزی کرنے، پبلک مقامات پر اکٹھے ہونے اور دکانیں کھولنے والوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے الزام میں وحید اکرم،فرحان، حسن، جمشید علی، احمد خان،عامر، خالد، کاشف، تنویر احمد، محمد اسامہ ارشاد احمد اور محمد بلال کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔
پولیس کا رگڑا