ہائیکورٹ: رقم کی ادائیگی پر توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی گئی

  ہائیکورٹ: رقم کی ادائیگی پر توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی گئی

  

ملتان (خصو صی رپورٹر) ہائیکورٹ ملتان بنچ نے چشمہ رائٹ بنک کنال ڈیرہ غازی خان کے ایگزیکٹو انجینئر عمیر خورشید کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کنٹریکٹر کی رقم ادا ہوجانے پر نمٹا دی ہے۔ قبل ازیں فاضل(بقیہ نمبر24صفحہ6پر)

عدالت میں کنٹریکٹر جاوید اقبال نے توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی جس پر عدالت عالیہ نے ایگزیکٹیو انجینئر کو کہا تھا کہ اگر وہ فوری طور پر ادائیگی کردیں تو انہیں معافی مل سکتی ہے چنانچہ ایکسین نے اگلے روز عدالت کے روبرو کنٹریکٹر جاوید اقبال کو اس کی بقایا رقم کا چیک دیدیا درخواست کی پیروی محمد عامر خان بھٹہ کر رہے تھے۔

ہائیکورٹ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -