وہوا:10سالہ بچی سانپ کے ڈسنے سے جاں بحق‘ویکسین نہ ملنے پر ورثاء کا احتجاج
وہوا(نمائندہ پاکستان) وہوا کے ٹرائبل ایریا کے علاقہ چتروٹہ میں دس سالہ بچی کو سانپ نے ڈس لیا سرکاری ڈسپنسری میں ویکسین دستیاب نہ ہونے کے باعث بچی وہوا ہسپتال منتقل کرتے ہوئے راستہ میں ہی دم توڑ گئی تفصیل کے (بقیہ نمبر25صفحہ6پر)
مطابق ٹرائبل ایریا تمن قیصرانی کے تھانہ چتروٹہ کے علاقہ سگھڑا کے رہائشی نواز علی کی دس سالہ بیٹی رات کے وقت رفع حاجت کے لیے اٹھی تو اسے ایک زہریلے سانپ نے ڈس لیا بچی کو چتروٹہ سرکاری ڈسپنسری میں سانپ کے کاٹے کی ویکسین کی عدم دستیابی کے باعث وہوا ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا مگر راستہ دشوار گزار ہونے سے وہ ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی راستہ میں دم توڑ گئی علاقہ مکینوں محمد رمضان، محمد افضل، شاکر علی، فیض اللہ، کریم بخش نے چتروٹہ سرکاری ڈسپنسری میں ویکسین کی عدم دستیابی کے باعث معصوم بچی کے جاں بحق ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب سے ویکسین کی دستیابی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
احتجاج