مظفرگڑھ: مختلف واقعات میں 3افراد جاں بحق

  مظفرگڑھ: مختلف واقعات میں 3افراد جاں بحق

  

مظفرگڑھ(نامہ نگار)مختلف واقعات میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے، خان گڑھ میں رکشہ ڈرائیور بلال کے 12 سالہ بیٹے ارشد نے ٹافیاں سمجھ کر گندم میں رکھی جانے والی گولیاں کھا لیں اور وہ دم توڑ گیا. قصبہ خانپور بگاشیر میں گھریلو(بقیہ نمبر26صفحہ6پر)

جھگڑے پر 2 بچوں کی ماں نے کالا پتھر پی کر زندگی کا خاتمہ کرلیا تفصیل کیمطابق مظفرگڑھ کے نواحی علاقہ خانپوربگاشیر بستی ٹبی بلوچاں والی کے رہائشی محمدعرفان بلوچ کی بیوی شہناز مائی کا گزشتہ روز اپنی ساس سے جھگڑا ہواتو شوہر محمدعرفان نے اپنی بیوی کو ڈانڈتے ہوئے تشددکیا. جس سے دلبرداشتہ ہوکر شہناز مائی کالا پتھر پی لیا.حالت غیر ہونے پر ورثاء نشتر ہسپتال ملتان لیگئے جہاں پر دو بچوں کی ماں 25 سالہ خاتون چل بسی. نواحی علاقہ خیر پور سادات میں پیر کی شام آسمانی بجلی گرنے سے آفتاب جتوئی کا بیٹا فراز خان جاں بحق ہو گیا۔

3افراد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -