یزمان میں سوئی گیس ٹیموں کا آپریشن‘ غیر قانونی پائپ لائن پکڑی گئی

      یزمان میں سوئی گیس ٹیموں کا آپریشن‘ غیر قانونی پائپ لائن پکڑی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور(بیورورپورٹ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) خفیہ اطلاع پر محکمہ سوئی نادرن گیس کے ریجنل منیجر ملک بشیر کی ہدایت پر ایگزیکٹر انجینئر علی ذوالقرنین، میٹر ٹاسک فورس عمران خان، پائپ لائن انچارج محمد عمران شہزاد اور ٹاسک فورس میٹر سے علی رضا اور ٹیم کے دیگر ممبران نے تحصیل یزمان کے علاقہ وارڈ نمبر 14 میں چھاپہ مار کر بڑے پیمانے پر بچھائی جانے والی غیر قانونی پائپ لائن پکڑ لی۔ سپروائزر سوئی نادرن گیس محمد عمران کی مدعیت میں تھانہ سٹی یزمان میں دو نامزد ملزمان(بقیہ نمبر14صفحہ6پر)

جن میں محمد ارشد اور تیمور شہزاد سمیت 15 سے 18 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا گیا تاہم موقع سے ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی گرفتاری کی کوشش کی جارہی ہے۔ آر ایم ملک بشیر کا کہنا تھا کہ غیر قانونی طور پر بچھائی جانے والی گیس پائپ لائن سے غیر منظور شدہ ایک بڑے علاقے کو گیس سپلائی کی جانی تھی۔ انکا کہنا تھا کہ پکڑی جانے والی گیس پائپ لائن کو مین پائپ لائن کیساتھ کنکٹ کیاجانا تھا جس سے خدانخواستہ کوئی بڑا سانحہ بھی رونماء ہوسکتا تھا۔ انکا کہنا تھا کہ گیس چوری اور غیر قانونی طور پر بچھائی جانے والی گیس پائپ لائن اور کنکشن مافیا کیخلاف سخت کاورائیاں عمل میں لائی جائیں گی اور اس مافیا کو آہنی ہاتھوں سے لیا جائیگا۔
سوئی گیس