میاں چنوں:مبینہ پولیس مقابلہ میں 1ڈاکو ہلاک‘2فرار‘تلاش شروع

  میاں چنوں:مبینہ پولیس مقابلہ میں 1ڈاکو ہلاک‘2فرار‘تلاش شروع

  

محسن وال (نمائندہ پاکستان،نا مہ نگار) تھانہ صدر میاں چنوں کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ ایک ڈاکو ہلاک دو ڈاکوفرار ہونے میں کامیاب ہمشیہ کی طرح پنجاب پولیس کے شیر جوان محفوظ رہے ہلاک ہونے والا ڈاکو چوری ڈکیتی قتل اور اقدام قتل کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھا ورثاء کے مطابق سعید کو گرفتار کر کے جعلی مقابلے میں مارا گیا ہے تفصیل کے مطابق تھانہ صدر میاں چنوں کے علاقے 124پندرہ ایل کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ چک نمبر (بقیہ نمبر15صفحہ6پر)

48پندرہ ایل کا رہائشی ڈاکو سعید عرف سعیدا پڑھیار مبینہ طور پر اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا دو ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے پنجاب پولیس کے شیر جوان محفوظ رہے ایس ایچ او تھانہ صدر میاں چنوں نجف عباس سیال کے مطابق ملزمان دیہاتیوں کو لوٹ رہے تھا پولیس کو آتا دیکھ کر ڈاکوؤں نے فائرنگ کی اور بھاگ نکلے پولیس کے تعاقب پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور ڈاکو سعید اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا ہلاک ہونے والا ڈاکو پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔

مقابلہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -