لڑائی کے دوران زخمی ہونیوالا نوجوان 26دن بعد نشتر میں جاں بحق
دائرہ دین پناہ (نامہ نگار) لڑائی کے دوران زخمی ہونے والا نوجوان 26دن بعد نشترہسپتال ملتان میں جانبحق ہوگیا۔ ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج۔گرفتاری کیلئے چھاپے۔تفصیل کے مطابق دائرہ دین پناہ کے نواحی موضع ہنجرائی غیرمستقل درمیانی چاہ بھیڈیں والاکا رہائشی غلام محمدمشوری کا 25سالہ شادی شدہ نوجوان بیٹامحمدفاروق نے 16اپریل 2020کو (بقیہ نمبر16صفحہ6پر)
اپنے گھر کے باہرشراب کے نشہ میں دھت اپنی برادری کے افراد صابر،ساجد،غلام حسین،اسماعیل،اعجاز،فیاض وغیرہ کو خواتین کو چھیڑنے سے روکا جن کے درمیان پہلے ہی سے زمین کا تنازعہ بھی چل رہا تھا ملزمان نے طیش میں آکر ڈنڈوں سے حملہ کردیا جس سے محمدفاروق کا سرپھٹ گیا جسے بیہوشی کی حالت میں آرایچ سی دائرہ دین پناہ میں ابتدائی طبی امداد کے بعد نشترہسپتال ملتان ریفرکردیا تھا پولیس نے اگلے روز مذکورہ ملزمان کے خلاف 337A3کا مقدمہ درج کردیا تھا تاہم 26دن بعد مضروب محمدفاروق زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے نشترہسپتال ملتان میں زندگی کی بازی ہارگیا مرحوم ایک 6ماہ کی بچی کا باپ تھا پولیس دائرہ دین پناہ نے مذکورہ ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کردیئے ہیں جبکہ ملزمان روپوش ہوچکے ہیں۔پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاکے حوالے کردی جسے نمازجنازہ کے بعد سپرد خاک کردیا گیا۔
جاں بحق