مختلف شہروں سے خاتون سمیت4افراد کی لاشیں برآمد

  مختلف شہروں سے خاتون سمیت4افراد کی لاشیں برآمد

  

ملتان،وہاڑی،بنگلہ منٹھار(نیوز رپورٹر، بیو رور پورٹ، نامہ نگار، نمائندہ پاکستان)مختلف واقعات میں دو نامعلوم افراد کی نعشیں نہر سے تہرتی ہوئی ملی ہے۔تفصیل کے مطابق اڈا منیر آباد کے قریب ڈیرہ مشین والی پلی کی طرف جاتے ہوئے 18سالہ نامعلوم نوجوان کی نعش نہر میں تہرتی ہوئی آرہی تھی جبکہ پل رانگھوں سے بنگلہ والا کی طرف جاتے ہوئے 40سالہ شخص کی نعش بھی تہرتی ہوئی پائی گئی، واقع کی اطلاع پر ریسکیو1122نے بروقت کارروائی کرتے (بقیہ نمبر17صفحہ6پر)

ہوئے موقع پر پہنچ کر غوطہ خوروں کی مدد سے دونوں نعشیں نہر وں سے نکال لی گئی، جن کو شناخت کے لئے متعلقہ پولیس کے ہمراہ پوسٹ مارٹم کے لئے نشتر ہسپتال کے سرد خانے منتقل کرنے کے بعد ورثا کی تلاش شروع کردی ہے تاہم ابھی تک دونوں نامعلوم افراد کی شناخت نہ ہوسکی ہے۔جبکہ نواحی گاوں 35 ڈبلیو بی میں 45 سالہ خاتون کی تشدد زدہ نعش برآمد ہوئی ہے پولیس ذرائع کے مطابق 35 ڈبلیو بی کی رہائشی پروین اختر زوجہ نذیر احمد آج اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئی مقتولہ کے جسم پر تشدد کے واضح نشانات موجود ہیں پولیس تھانہ صدر نے موقع سے شواہد اکٹھے کرکے نعش کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا جہاں مقتولہ کے پوسٹمارٹم کے بعد قانونی کاروائی شروع کی جائے گی معلوم ہوا ہے کہ مقتولہ پروین کا شوہر نذیر احمد دماغی مریض ہے اور مقتولہ پروین بے اولاد تھی مقتولہ کے خاندانی ذرائع سے معلوم ہوا کہ مقتولہ کو مبینہ طور پر تشدد کرکے قتل کرنے کے بعد خودکشی کا رنگ دیا جارہا ہے مقتولہ کے دیوروں اور ان کے بیٹوں نے مقتولہ کے شوہر کی جائیدار ہتھیانے کیلئے پروین کو قتل کیا ہے تاہم پولیس مصروف تفتیش ہے۔ ادھرتھانہ منٹھار کی حدود چک 139پی کے قریب کماد کی فصل میں چک نمبر 140 پی کے رہائشی رمضان عرف جانی کی نعش اور ساتھ موٹر سائیکل دیکھ کر لوگوں نے منٹھار پولیس کو اطلاع فراہم کر دی، متعلقہ منٹھار پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش اور موٹر سائیکل کو کھیت سے نکال کر تحویل میں لے لی، نعش کوپوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی۔منٹھار پولیس نے شک کی بنا پر کاروائی کرتے ہوئے چک نمبر 140پی کے دو رہائشی پرویز نائی اور دیوانہ جی کو گرفتار کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ رمضان جانی شراب کا عادی تھا اور گرفتار ملزم اس کے ساتھی تھے۔ایس ایچ او تھانہ منٹھار رانا عارف کا کہنا تھا کہ پولیس ہر اینگلز سے تفتش کر رہی ہے،جلد ہی ہم پتہ لگا لے گے یہ قتل کی واردات ہے یا کوئی دوسری وجہ سے موت واقعہ ہوئی ہے۔

لاشیں برآمد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -