بلیو ورلڈ سٹی میں فورسزسکول کے فلیگ شپ کیمپس کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب

بلیو ورلڈ سٹی میں فورسزسکول کے فلیگ شپ کیمپس کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب

  

کراچی (پ ر )بلیو ورلڈ سٹی میں فورسز سکول کے فلیگ شپ کیمپس کا سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔بلیو ورلڈ سٹی ایک لائف سٹائل کمیونٹی پراجیکٹ ہے جسے پاکستان کے پہلے تفریحی مرکز کے طور پر تعمیر کیا جا رہا ہے۔فورسز سکول اس شاندار کمیونٹی لائف سٹائل کا اہم حصہ ہے۔سنگِ بنیاد رکھے جانے کے بعد حاضرین نے فورسز سکول،بلیو ورلڈ سٹی، اور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی۔اس پروقار تقریب میں وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی جناب ندیم افضل چن صاحب،معروف اداکار نعمان اعجاز صاحب،میجر جنرل ریٹائرڈ محمد عارف وڑائچ،پیٹرن انچیف اینڈ چیئرمین فورسز سکول اینڈ کالج سسٹم،میجر جنرل ریٹائرڈ سجاد رسول،وائس چیئرمین فورسز سکول اینڈ کالج سسٹم،بریگیڈئر ریٹائرڈ سردار آفتاب احمد خان صاحب ڈپٹی چیئرمین فورسز سکول اینڈ کالج سسٹم،سعد نذیر صاحب،CEO بلیو ورلڈ سٹی،چودھری ندیم اعجاز،MDبلیو ورلڈ سٹی،نعیم اعجاز صاحب CEO بلیو ہلز کنٹری فارمز،بریر نذیر صاحب CEO فورسز سکول اینڈ کالج سسٹم،اظہر احسن صاحب پراجیکٹ ڈائریکٹر فورسز سکول اینڈ کالج سسٹم سمیت،بلیو ورلڈ سٹی اور فورسز سکول اینڈ کالج سسٹم کی انتظامیہ نے شرکت کی۔ تلاوتِ قرآن پاک کے بعد سبطین جاوید صاحب،مینجنگ ڈائریکٹر بلیو برکس نے اس فلیگ شپ کیمپس پراجیکٹ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔112 کنال پر محیط فورسز سکول کا فلیگ شپ کیمپس بہترین پلاننگ کا ایک شاہکار ہے جس میں ماڈرن کلاس رومز،جدید ترین سائنس اور آئی ٹی لیبز،مرکزی لائبریری،کیفے ٹیریا،ICTکنیکٹیویٹی،ان ڈور اور آؤٹ ڈور سپورٹس ایریاز،سیکیورٹی سیل،اور ایڈمن بلاکس شامل ہیں۔ریٹائرڈ ملٹری آفیسرز کے زیرِ انتظام،تجربہ کار ترین اساتذہ کی زیرِ نگرانی، فورسز سکول اینڈ کالج سسٹم میں فہمِ قرآن، نظم و ضبط،کردار سازی اور حب الوطنی پر خصوصی توجہ دی جائیگی۔فورسز سکول سسٹم کا نصب العین ہے معیاری تعلیم کی مناسب فیس میں فراہمی تاکہ فرنچائز پارٹنرز کے ساتھ روشنی اور علم کے اس سلسلے کو پاکستان کے طول و عرض میں پھیلایا جا سکے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -