حکومتی اجازت کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں کاروبار بحال

  حکومتی اجازت کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں کاروبار بحال

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حکومتی اجازت کے بعد کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں کاروبار بحال ہوگیا۔کراچی کی لائٹ ہاؤس مارکیٹ کے دکانداروں نے بیشتر دکانیں صبح 8 بجے ہی کھول دیں۔ محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے قوائد و ضوابط جاری ہونے کے بعد کاروبار کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔ کاروبارصبح 8 سے شام 4 بجے تک کھلیں گے۔ تاہم دکان پرآنے والے گاہکوں میں سماجی فاصلہ رکھنا دکاندارکی ذمہ داری ہوگی۔چیئرمین آل سٹی تاجر اتحاد حکیم شاہ کا کہنا ہے سندھ حکومت کے مشکور ہیں کہ انہوں نے کاروبار کھولنے کی اجازت دی، بازار میں حکومتی ایس او پی کا ہر صورت خیال رکھا جائے گا، خریداروں سے گزارش کرتے ہیں کے ہمارے ساتھ تعاون کریں، بغیر ماسک کے کسی خریدار کو دکان میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی، کورونا سے بچا کے لیے سماجی دوری کو تاجر یقینی بنائیں گے، قومی مفاد میں لاک ڈاؤن کے فیصلے کو تسلیم کیا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -