آج ہمیں غزوہ بدر جیسے جذبہ جہاد کی ضرورت ہے، عبدالرحمن سلفی

  آج ہمیں غزوہ بدر جیسے جذبہ جہاد کی ضرورت ہے، عبدالرحمن سلفی

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر )امیرجماعت غربااہلحدیث پاکستان رئیس جامعہ ستارالاسلامیہ مولاناعبدالرحمن سلفی نے کہا ہے کہ غزوہ بدر اسلام کاوہ معرکتہ آلارا معرکہ حق وباطل ہے جس کے بعد اسلام کادروازہ کھل گیا اور جلدہی فتح مکہ ہوا اوراسلام پوری دنیامیں غالب آیا اس عظیم وتاریخی غزوہ نے حق وباطل کے مابین مخالفین اسلام ومشرکین کی ساری خفیہ واعلانیہ سازش ناکام بناددیں وہ مرکز اہلحدیث برنس روڈ پر ”غزوہ بدر اور اسلام“ کے موضوع پراظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ مولاناعبدالرحمن سلفی نے کہا آج جہاد چھوڑنے پر عالم اسلام زوال پزیرہے عالمی سامراج واسلام دشمن طاقتیں اسلام اور مسلمانوں کیخلاف آج بھی سازشیں کررہی ہیں جس کامقابلہ ہمیں اسلام کے جذبہ جہاد اور اپنے اسلامی کردار سے کرنا ہوگا مولانا سلفی نے کہا آج کشمیر ، فلسطین، عراق، شام، برما ودیگر خطوں میں مسلمانوں کیخلاف ظلم وستم کابازار گرم ہے مظلوم مسلمانوں کی مدد اسلامی دنیا کادینی فریضہ ہے لیکن آج اسلامی ممالک سیاست ومصلحت کا شکار ہیں انہوں نے کہا ہمیں اپنی بقا وتحفظ کیلیے خود کو اسلا می تعلیمات وکردار کے مطابق بناناہوگا اور جہاد کے اسلامی فلسفہ کو بیدارکرنا ہوگا تاکہ ہم عزت کی زندگی گزار سکیں اور اپنے مظلوم بھائیوں کا تحفظ کرسکیں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -