پی ٹی آئی والے ہوش کے ناخن لیں: مرتضی وہاب

  پی ٹی آئی والے ہوش کے ناخن لیں: مرتضی وہاب

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے عالمی وبا کورونا پر پی ٹی آئی رہنماؤں کے متضاد بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں پی ٹی آئی والے ہوش کے ناخن لیں اور سیاست کرنے سے گریز کریں۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت پر الزام لگایا جاتا ہے کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے ہمارے فیصلے ضرورت سے زیادہ ہیں، الزام لگایا جاتا ہے کہ کورونا پازیٹو کی تعداد غلط بتائی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے سندھ حکومت پر الزام لگایا جاتا ہے کہ ہمارے فیصلے کراچی دشمنی پر مبنی ہیں۔مرتضی وہاب نے کہا کہ حکومت لاعلم ہے کہ سندھ میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 198 ہوچکی ہے، اتنی اموات کے بعد بھی پی ٹی آئی کے لوگ کہتے ہیں کہ پریشان ہونے کی بات نہیں ہے۔ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ14 اپریل کو لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد سے تاحال 68 افراد آئی سی یو بیڈ پر ہیں، جن میں سے 62 کا تعلق کراچی سے ہے۔انہوں نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں بھی پی ٹی آئی رہنما ایک بار پھر لسانیت کو فروغ دینے کی کوشش کررہے ہیں۔مرتضی وہاب نے کہا کہ سیاست کے لیے وقت پڑا ہے عوام کی جانوں کو بچانے کی تدبیر کریں، اگر سندھ حکومت کی مدد نہیں کرسکتے تو کم ازکم عوام کو گمراہ بھی نہ کریں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -