شہرقائد میں 13 اور 14  مئی کو بوندا باندی کا امکان 

    شہرقائد میں 13 اور 14  مئی کو بوندا باندی کا امکان 

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہرقائد میں 13 اور 14 مئی کو بوندا باندی کا امکان ہے،سکھر، لاڑکانہ، نواب شاہ جیکب آباد اور گوادر میں بھی بادل برسیں گے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 13 مئی کی رات اور 14 مئی کی صبح بوندہ باندی کا امکان ہے جبکہ کل سے 16 مئی کے دوران ملک میں ایران کے راستے دو مغربی سسٹم داخل ہونگے جس سے مغرب کے زیراثر بلوچستان اور بالائی سندھ میں بارش کے امکانات ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق اس سسٹم کے باعث سکھر،لاڑکانہ، نواب شاہ، جیکب آباد اور گوادر میں بادل برسیں گے جبکہ نچلی سطح کے بادلوں کے سبب شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی ہوسکتی ہے، اس دوران شہر میں درجہ 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ شہر میں فی الحال ہیٹ ویو کا امکان نہیں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -