پشاور، تجارتی مرکز پر بم دھماکے میں 2پولیس اہلکاروں سمیت 5افراد زخمی
پشاور (کرا ئم رپورٹر)پشاور کے علاقہ ہشتنگری اشرف روڈ میں سٹرک کنارے نصب کے گئے بم کے دھماکے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے نامعلوم دہشتگردوں کی جانب سے تخریب کاری کی غرض سے بارودی مواد شاپنگ بیگ میں چھپایا گیا تھاجو کہ دن کے 10بجے کے وقت اشرف روڈ پر زور دار دھماکہ سے پھٹ گیا بم دھماکہ کی زد میں آکرڈیوٹی پر موجود دو ٹریفک پولیس اہلکارنعیم اور قیصر زخمی ہوگئے۔ دھماکے کی زد میں آکر ایک دکاندار رفیع اور راہ گیر بھی زخمی ہوئے۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس اوربم ڈسپوزل سکواڈ کے اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے بی ڈی ایس کے مطابق دھماکہ میں بارودی مواد 500گرام کا تھا اور اس سے دیسی ساخت کا بم بنایا گیا تھا جسے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے اڑایا گیا۔اس بم کو شاپنگ بیگ میں چھپاکر سڑک کے کنارے رکھا گیا تھا اور اسکا ٹارگٹ ٹریفک پولیس اہلکار ہی تھے جو اسی جگہ ہر روز کھڑے ہوکر ڈیوٹی کرتے تھے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انکی حالت خطرے سے باہر ہے۔ شہر کے مصروف تجارتی مرکز میں ہونے والے دھماکے کیوجہ سے پورے شہر میں خوف وہراس پھیل گیاسی ٹی ڈی نے اس کیس میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔