امریکی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل مائیک قرنطینہ میں چلے گئے

    امریکی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل مائیک قرنطینہ میں چلے گئے

  

واشنگٹن(آن لائن) امریکی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل مائیک گیلڈے وائٹ ہاؤس کورونا وائرس ٹاسک فورس کے بعض ممبران میں کورونا کی تشخیص کے بعد سیلف قرنطینہ میں چلے گئے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کورونا وائرس ٹاسک فورس کے تین اراکین میں کورونا ٹیسٹ کے مثبت نتائج آنے کے بعد امریکی بحریہ کے سربراہ نے ان افراد کے ساتھ رابطے میں رہنے کے باعث سیلف قرنطینہ اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکی عہدیدار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ اگرچہ ایڈمرل مائیک کو کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے تاہم انہوں نے احتیاطی تدابیر کے طور پر ایک ہفتہ کے لئے قرنطینہ اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

امریکی بحریہ چیف

مزید :

صفحہ اول -