وزیراعلٰی سندھ کی انتظامیہ کو ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت 

وزیراعلٰی سندھ کی انتظامیہ کو ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت 

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر): وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ تمام کاروباری دوستوں کو بتائی گئی ایس او پیز کے تحت کام کرنا ہے، انتظامیہ کسی کو ہراساں نہیں کرے لیکن ایس او پیز پر عملدرآمد کویقینی بنائیں۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں کورونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال سے متعلق  آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ  24 گھنٹوں میں کورونا کے 3730 ٹیسٹ کیے گئے، آج 537 کورونا کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جو ٹیسٹوں کا 14.4 فیصد ہے، اس وقت تک 95053 ٹیسٹ کئے گئے، جس میں 12017 کیسز آئے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 11 مریض انتقال کرگئے، اللہ پاک انتقال کرنے والوں کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر دے، اس وقت تک 200 مریض کورونا کے باعث انتقال کر چکے ہیں، آج 68 مریض صحت یاب ہوکر گھروں کو چلے گئے، صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2149 ہے۔وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ 537 کیسز میں سے 432 نئے کیسز کا تعلق کراچی سے ہے، ملیر میں 142، وسطی میں 62 اور شرقی میں 61 نئے کیسز سامنے آئے، جنوبی اور کورنگی میں 58-58 جبکہ غربی میں 51 مزید کیسز رپورٹ ہوئے،سکھر میں 22، شکارپور میں 19اور قمبرشہداد کوٹ میں 11 نئے کیسز ظاہر ہوئے، ٹنڈوالہیار 8، لاڑکانہ 7، حیدرآباد، سانگھڑ اور مٹیاری میں 4-4 مزید کیسز آئے۔مراد  شاہ نے مزید کہا  کہ جیکب آباد 3، سجاول 2، میرپور خاص، جامشورو اور بدین میں ایک ایک کیسز آئے، آج سے کاروبا ر ایس او پی کے تحت دئیے گئے وقت کے مطابق شروع ہوا ہے،تمام کاروباری دوستوں کو بتائی گئی ایس او پیز کے  تحت کام کرنا ہے، میں خود بھی شہر کا دورہ کر کے جائزہ لوں گا۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کسی کو ہراساں نہیں کرے لیکن ایس او پیز پر عملدرآمد  کویقینی بنائیں۔ 

مزید :

صفحہ اول -