حکومت کا لاک ڈاؤن ختم کرنا نقصان دہ، کورونا مزید پھیلے گا

حکومت کا لاک ڈاؤن ختم کرنا نقصان دہ، کورونا مزید پھیلے گا

  

پاکستان میڈیکل ایسویسی ایشن ضلع لاہور کے صدر پروفیسر ڈاکٹر اشرف نظامی نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی یا ختم کرنا ایک پاگل پن ہے اس کے خوفناک نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔وہ ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کررہے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے حکومت کو کورونا کے حوالے سے 20 سفارشات پیش کردی تھیں جس کا خلاصہ یہ ہے کہ ایسی وباء جب کسی بھی ملک میں آتی ہے،تو عوام کو روٹی ادویات اور ان کے اخراجات کا بندوبست کرنا حکومت وقت کی ذمہ داری ہوتی ہے، اس سے نمٹنے کیلئے مستقل سینٹرلائزڈ پالیسی مرتب کرنا حکو مت وقت کی ذمہ داری ہوتی ہے،مگر حکومت کوئی پالیسی بنا سکی اور نہ ہی کوئی مستقل گائیڈ لائن دے سکی،کورونا کی فرنٹ لائن پر کام کرنیوالے بھی کورونا سے متاثر ہو رہے ہیں،حکومت نے لاک ڈاؤن میں نرمی کرکے کوئی اچھا فیصلہ نہیں کیا،اس سے کورونا کے پھیلاؤ میں مزید اضافہ ہو گا۔

اشرف نظامی

مزید :

صفحہ اول -