میرپورخاص، کے کے ایف کی جانب سے تحفہ افطار پروگرام

میرپورخاص، کے کے ایف کی جانب سے تحفہ افطار پروگرام

  

میرپورخاص(بیورورپورٹ) خدمت خلق فاؤنڈیشن ایم کیو ایم پاکستان میرپورخاص ڈسٹرکٹ کی جانب سے جاری تحفہ افطار پروگرام کے چوتھے روز مدرسہ عربیہ مدینہ مسجد کے مہتمم مولانا حفیظ الرحمن فیض،ممتاز عالم دین مفتی شریف سعیدی،درگاہ مکھن شاہ کے متولی سید حمزہ نقوی، مدرسہ کنزالایمان کے منتظم و اہلسنت والجماعت کے رہنما حافظ محمود اور جعفریہ الائنس کے ڈویڑنل صدر زوار سجاد رندنے شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے تحفہ افطار شہر کی یوسیز کے ذمہ داران اور خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضا کاروں کے حوالے کئے۔اس موقع پر نگراں ڈسٹرکٹ انچارج خوشی محمد مغل، ڈسٹرکٹ جوائنٹ انچارجز و اراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی اور چیئرمین بلدیہ انجینئر کامران شیخ نے معزز مہمانوں کا شکریہ اداکیا، قبل ازیں علماء کرام اور مذہبی شخصیات نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن سے متاثرہ افراد کی امداد کا سلسلہ خدمت خلق فاؤنڈیشن ایم کیو ایم کا قابل تحسین عمل اور صدقہ جاریہ ہے، کے کے ایف ایم کیو ایم کے لئے دعا گو ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم نے اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے مشکل گھڑی میں عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ لاک ڈاؤن کے باعث غریب افراد نان شبینہ کو محتاج ہوگئے ہیں،کے کے ایف ایم کیو ایم کے احسن اقدام پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -