پی ایم اے نے لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ مسترد کر دیا

پی ایم اے نے لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ مسترد کر دیا

  

لاہور(آئی این پی) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف نظامی نے کہا ہے کہ حکومت کے لاک ڈاؤن میں نرمی کے فیصلے سے عوام الناس کا بھلا نہیں ہوناہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ آئندہ تین ہفتے بہت اہم ہیں، نظر انداز نہ کریں۔ لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر اشرف نظامی نے کہاکہ حکومت کا لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ مسترد کرتے ہیں کیونکہ اس سے عوام الناس کا بھلا نہیں ہونا۔ وزیراعظم ایڈوائزری کونسل سے اجتناب کریں یہ پہلے ہی حکومت کو شرمندہ کر چکی ہے۔ ڈاکٹر اشرف نظامی نے کہا کہ ٹریننگ نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان میں 660 ہیلتھ پروفیشنلز کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں، انہیں حفاظتی کٹ پہننے اور اسے ضائع کرنے کی تربیت بھی نہیں دی گئی ہے۔

پی ایم اے

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -