امریکا میں ہلاک افراد کی تعداد 80 ہزار سے زیادہ ہو گئی، لیکن باقی دنیا کی کیا حالت ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

امریکا میں ہلاک افراد کی تعداد 80 ہزار سے زیادہ ہو گئی، لیکن باقی دنیا کی کیا ...
امریکا میں ہلاک افراد کی تعداد 80 ہزار سے زیادہ ہو گئی، لیکن باقی دنیا کی کیا حالت ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں جاری عالمی وبا کورونا کے باعث امریکا میں ہلاک افراد کی تعداد 80 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے جب کہ روس میں کورونا کے مزید ساڑھے 11 ہزار کیسز سامنے آ گئے ہیں۔
برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے لاک ڈاو¿ن میں نرمی کا اعلان کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ جو لوگ گھر سے کام نہیں کر سکتے وہ اپنے کاموں پر جا سکتے ہیں۔برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اب تک 31 ہزار 855 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ 2 لاکھ 19 ہزار افراد متاثر بھی ہو چکے ہیں۔
ادھر روس میں نئے کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور مریضوں کی تعدا د 2 لاکھ 21 ہزار 344 تک پہنچ چکی ہے اموات بھی 2 ہزار سے اوپر ہو چکی ہیں۔امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 80 ہزار 787 افراد ہلاک جب کہ 13 لاکھ 68 ہزار کے قریب افراد متاثر ہو چکے ہیں۔
سعودی عرب کی حکومت نے کورونا وائرس کے باعث ہونے والے معاشی نقصانات کو کنٹرول کرنے کے لیے ویلیو ایڈڈ ٹیکس (وی اے ٹی) میں تین گنا اضافہ کر دیا ہے جب کہ شہریوں کو ملنے والا ماہانہ وظیفہ بھی روک دیا ہے۔سعودی عرب میں اب تک 39 ہزار سے زائد افراد متاثر جب کہ 246 افراد انتقال کر چکے ہیں۔
اٹلی میں ساڑھے 30 ہزار جب کہ اسپین میں 26 ہزار 621 اور فرانس میں 26 ہزار 380 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔عالمی وبا سے اب تک 41 لاکھ96 ہزار 784 افراد متاثر جب کہ 2 لاکھ 84 ہزار سے زائد ہلاک اور 15 لاکھ 385 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔