امریکہ: خصوصی چارٹرڈ طیارے سے پاکستانی طلبہ وطن روانہ

امریکہ: خصوصی چارٹرڈ طیارے سے پاکستانی طلبہ وطن روانہ
امریکہ: خصوصی چارٹرڈ طیارے سے پاکستانی طلبہ وطن روانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈلس(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی حکومت نے خصوصی چارٹرڈ طیارے کے ذریعے 150 پاکستانی طلبہ کو روانہ کردیا۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق ڈلس ایئرپورٹ پر پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے پاکستانی طلبہ کو روانہ کیا۔پاکستانی طلبہ کو لے کر خصوصی چارٹرڈ طیارہ لاہور پہنچے گا۔ وطن پہنچنے والے یہ وہ پاکستانی طلبہ ہیں جو سٹوڈنٹس ایکسچینج پروگرام کے تحت امریکہ میں زیر تعلیم تھے۔
ہم نیوز نے واضح کیا ہے کہ لاہور کےلئے روانہ ہونے والے طلبہ ان طلبہ سے بالکل علیحدہ ہیں جو قطر ایئرویز کے ذریعے گزشتہ ہفتے کراچی پہنچے ہیں۔پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے ڈلس ایئرپورٹ پر پاکستانی طلبہ کو الوداع کہتے ہوئے امریکی حکومت و انتظامیہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ ڈاکٹر اسد مجید خان نے پاکستانی طلبہ کے رویے کی بھی تعریف کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات 

مزید :

اہم خبریں -قومی -