وزیر اعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستا ن آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا۔
وفاقی کابینہ کا اجلاس دوپہر 12 بجے وزیر اعظم ہائوس میں ہو گا جس کا 7 نکاتی ایجنڈہ جاری کر دیا گیا۔ جس میں وفاقی کابینہ ملک بھر میں کورونا کی وبائی صورتحال کا جائزہ لے گی۔
اجلاس میں وفاقی کابینہ ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ بھی لے گی جبکہ اجلاس میں انتخابی اصلاحات کی رپورٹ پیش کی جائے گی۔ کابینہ چار مئی کو ہونے والے توانائی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق بھی کرے گی۔وفاقی کابینہ 6 مئی کو اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق بھی کرے گی جبکہ کابینہ نیشنل کمیشن آن سٹیٹس آف وویمن کے ممبر کی تقرری کی منظوری دے گی۔
پاکستان بیورو آف شماریات کے ممبر کی ایم پی ٹو کے تحت تعیناتی کی منظوری بھی کابینہ کے ایجنڈے میں شامل ہے اور سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کے سی ای او کی تقرری کابینہ ایجنڈے کا حصہ ہے۔ این آئی ایف ٹی میں بھرتیوں کےلئے دخواست وصولی کی تاریخ بڑھانے کی منظوری دی جائے گی۔