لاک ڈائون کے باعث شادی ملتوی ہونے پر جوڑے نے خودکشی کرلی

لاک ڈائون کے باعث شادی ملتوی ہونے پر جوڑے نے خودکشی کرلی
لاک ڈائون کے باعث شادی ملتوی ہونے پر جوڑے نے خودکشی کرلی

  

نئی دہلی (ویب ڈیسک) کرونا وائرس کا پھیلائو روکنے کے لیے جاری لاک ڈائون کے باعث شادی میں تاخیر سے دلبرداشتہ بھارتی جوڑے نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔عالمگیر کی وبا قرار دیئے جانے والے کرونا وائرس کی مہلک ترین وبا پر قابو کے لیے متعدد ممالک میں لاک ڈائون اور جزوی کرفیو گزشتہ کئی روز سے جاری ہے اور اس دوران کسی قسم کے مذہبی، سماجی و سیاسی اجتماع کے انعقاد پر پابندی ہے۔

لاک ڈائون اور جزوی کرفیو کے باعث متعدد افراد شدید پریشانی میں مبتلا ہیں اور بہت سے ایسے واقعات میں دیکھنے کو ملے ہیں جس میں پولیس نے لاک ڈاو¿ن کے دوران شادی کی تقریب منعقد کرنے پر دلہا کو ہی گرفتار کرلیا، جبکہ بعض والدین نے پریشانی میں مبتلا ہونے بچنے کے لیے شادی ہی ملتوی کردی۔

بھارت میں لاک ڈائون کے باعث شادی ملتوی ہونے پر افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں جوڑے نے دلبرداشتہ ہوکر اپنی زندگی کا ہی خاتمہ کرلیا۔یہ واقعہ بھارتی ریاست تلنگانا میں پیش آیا جہاں 22 سالہ نوجوان پنڈور گنیش اور 20 سالہ سوام سیٹھبائی کی لاشیں ان کی رہائش گاہ سے کچھ فاصلے پر واقع کھیتوں سے ملیں۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات کرتے ہوئے بتایا کہ لاک ڈائون کے باعث شادی ملتوی ہونے پر جوڑا انتہائی افسردہ تھا جس کے باعث انہوں نے خودکشی کرلی تاہم پولیس یہ بتانے سے قاصر ہے کہ جوڑے کی موت کیسے ہوئی۔واضح رہے کہ تلنگانا میں 22 مارچ کو لاک ڈاون نافذ ہوا تھا جس کے باعث ہزاروں شادیاں منسوخ ہوگئی تھیں۔واضح رہے کہ یکم مئی کو بھارت میں کورونا وائرس کے عدم پھیلا ئوکے لیے ملک گیر لاک ڈائون میں مزید 2 ہفتوں کی توسیع کردی گئی تھی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -بین الاقوامی -