متحدہ عرب امارات میں عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان

متحدہ عرب امارات میں عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان
متحدہ عرب امارات میں عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان

  

دبئی(ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔اماراتی میڈیا کے مطابق فیڈرل اتھارٹی گورنمنٹ ہیومن ریسورس نے متحدہ عرب امارات میں عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا ہے۔فیڈرل اتھارٹی گورنمنٹ ہیومن ریسورس کے اعلان کے مطابق امارات میں 29 رمضان سے 3 شوال تک عیدالفطر کی تعطیلات ہوں گی۔اس دوران تمام پبلک سیکٹرز بند رہیں گے تاہم ایمرجنسی نوعیت کے سرکاری امور انجام دیے جائیں گے۔

مزید :

عرب دنیا -