پنجاب: وکلاءکاسانحہ 12 مئی کیخلاف عدالتوں کا بائیکاٹ

پنجاب: وکلاءکاسانحہ 12 مئی کیخلاف عدالتوں کا بائیکاٹ
پنجاب: وکلاءکاسانحہ 12 مئی کیخلاف عدالتوں کا بائیکاٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب بھر کے وکلاءآج سانحہ 12 مئی کراچی کے خلاف عدالتوں کا بائیکاٹ کریں گے۔وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل کا کہنا ہے کہ پنجاب بار کونسل کی کال پر وکلاءبرادری عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ12مئی 2007 کو کراچی میں کھلی دہشت گردی کی گئی تھی۔وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل نے کہا کہ سانحہ 12 مئی کراچی کے خلاف وکلاءاحتجاج کریں گے، اور احتجاج کے طور پر وکلاءبازوﺅں پر سیاہ پٹیاں باندھیں گے۔واضح رہے کہ12 مئی 2007 کو وکلاءتحریک اپنے عروج پر تھی، اس وقت کے غیر فعال چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سندھ ہائی کورٹ کی 50ویں سالگرہ کے موقع پر کراچی آرہے تھے کہ اس موقع پر شہر کو خون سے نہلا دیا گیا تھا۔

سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کی کراچی آمد کے موقع پر جلاﺅ گھیراﺅ اور پرتشدد واقعات میں 50 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔وکلاءرہنماﺅں کا کہنا ہے کہ سانحہ 12 مئی ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، جسے وکلاء’بلیک ڈے‘ کے طور پر مانتے ہیں۔