لاک ڈاون میں نرمی کا نتیجہ کیا نکلا؟ افسوسناک خبر

لاک ڈاون میں نرمی کا نتیجہ کیا نکلا؟ افسوسناک خبر
لاک ڈاون میں نرمی کا نتیجہ کیا نکلا؟ افسوسناک خبر

  

سیول(ڈیلی پاکستان آن لائن) دنیا بھرکی کئی ریاستیں لاک ڈاون اور سماجی فاصلے سے متعلق ہدایات میں نرمی کرچکی ہیں جس کے اثرات سامنے آنے لگے ہیں۔

جنوبی کوریامیں لاک ڈاون میں نرمی کی وجہ سے ایک سو ایک نئے کیسز سامنے آگئے ہیں۔حکام کے مطابق ان افراد کو نائٹ کلبز میں جانے پر موذی وائرس چمٹاہے۔

بی بی سی کے مطابق متاثرین میں یہ اضافہ حکومت کی جانب سے سماجی فاصلے کے اقدامات میں نرمی کے بعد ہوا ہے۔ اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ کورونا کی وبا کے دوران احکامات میں نرمی لانا کتنا مشکل ہے۔

اس صورتحال کو مدنظررکھتے ہوئے حکام نے سکولوں کو کھولنے کے فیصلے کو ایک ہفتے کے لیے مزید ملتوی کر دیا ہے۔

جنوبی کوریا وسیع پیمانے پر ٹیسٹنگ اور کانٹیکٹ ٹریسنگ کر کے بغیر ملک گیر لاک ڈاؤن کیے، اپنے روزانہ کے کورونا کیسز کو دس سے کم کی سطح پر لے آیا تھا۔

تاہم اس علاقے میں کانٹیکٹ ٹریسنگ اس لیے بھی مشکل ہے کیونکہ یہاں پر بہت سارے ایسے کلبز ہیں جہاں ہم جنس پرست افراد کا آنا جانا زیادہ ہے اور ایسے کلبز میں لوگ اپنی شناخت چھپاتے ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -کورونا وائرس -