یہ مارکیٹیں سیل کردی جائیں، کراچی تاجر اتحاد میدان میں آگیا

یہ مارکیٹیں سیل کردی جائیں، کراچی تاجر اتحاد میدان میں آگیا
یہ مارکیٹیں سیل کردی جائیں، کراچی تاجر اتحاد میدان میں آگیا

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)عوام کا رش اور تاجروں کی لاپرواہی نے خود تاجر تنظیموں کو بھی پریشان کردیا۔ کراچی تاجر اتحاد نے ان مارکیٹیس کو سیل کرنے کا مطالبہ کردیا جو حکومتی احکامات پر عملدرآمد نہیں کررہیں۔

نجی ٹی وی جیوز نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر نے کہا ہے کہ دوران کاروبار ایس اور پیز پر عمل نہ کرنے والی مارکیٹس کو سیل کردیا جائے۔

گزشتہ روز کراچی سمیت ملک بھر میٰں دکانیں کھلیں تو لوگوں کی بڑی تعداد گھروں سے نکل آئی اور بازاروں میں تل دھرنے کو جگہ نہ رہی جس پر کورونا وائرس کے پھیلاو کے خدشے میں اضافہ ہوگیا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام ‘آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر نے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ پہلے روز ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں ہوا اور اس کی امید بھی نہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ جب دو ماہ کی بندش کے بعد کاروبار کی اجازت دی گئی تو غیر یقینی صورتحال تھی، لوگ بہت اشتیاق سے نکلے جب کہ وہ لوگ بھی بازار آئے جنہوں نے خریداری نہیں کرنا تھی۔

عتیق میر کا کہنا تھا کہ اگر سماجی فاصلہ اور ایس او پیز تاجر پورے نہیں کرتا تو جہاں جہاں ایس او پیز کی خلاف ورزی ہورہی ہے وہ مارکیٹیں سیل کردی جائیں، ہمیں پہلے عوام اور خود کو بچانا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بے شک کاروبار ضرورت ہے لیکن ہم موقع ملنے پربھی اس سے فائدہ نہ اٹھا سکیں تو ہمیں حق نہیں کہ ہم کوئی سہولت مانگیں، یہ افسوسناک مقام ہے اور بہت خطرناک لمحات ہیں، ہم نے انتظامیہ سے وعدہ کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -کورونا وائرس -