پی ٹی آئی متحدہ عرب امارات کے رہنما امجد اقبال امجد کو تحریک انصاف قائمہ کمیٹی برائے احتساب و نظم و ضبط کا نمائندہ مقرر کردیا گیا

پی ٹی آئی متحدہ عرب امارات کے رہنما امجد اقبال امجد کو تحریک انصاف قائمہ ...
پی ٹی آئی متحدہ عرب امارات کے رہنما امجد اقبال امجد کو تحریک انصاف قائمہ کمیٹی برائے احتساب و نظم و ضبط کا نمائندہ مقرر کردیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (طاہر منیر طاہر) چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف مسٹر سلمان آفتاب نے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے پاکستان تحریک انصاف متحدہ عرب امارات کے سینئر کارکن امجد اقبال امجد کو ان کے میرٹ اور پارٹی کے لئے گرانقدر خدمات انجام دینے کے اعتراف پر متحدہ عرب امارات میں نمائندہ برائے تحریک انصاف قائمہ کمیٹی برائے احتساب و نظم و ضبط مشرق وسطیی کا نمائندہ مقرر کردیا گیا ہے۔ امجد اقبال امجد کو نیا عہدہ ملنے پر پی ٹی آئی متحدہ عرب امارات کے کارکنوں او ران کے دوستوں نے انہیں مبارکباد دی ہے۔ امجد اقبال امجد نے اپنے انتخاب پر پی ٹی آئی کی ہائی کمان کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔