کورونا وائرس نے ایک اور ڈاکٹر کی جان نگل لی، کون تھے اور کہاں سے تعلق رکھتے تھے؟

کورونا وائرس نے ایک اور ڈاکٹر کی جان نگل لی، کون تھے اور کہاں سے تعلق رکھتے ...
کورونا وائرس نے ایک اور ڈاکٹر کی جان نگل لی، کون تھے اور کہاں سے تعلق رکھتے تھے؟

  

حیدرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) کورونا وائرس کے سبب جہاں عام شہریوں کی جانیں ضائع ہو رہی ہیں وہیں اس کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑتے ڈاکٹرز بھی اس کا شکار ہورہے ہیں۔

حیدرآباد سے تعلق رکھنے والا ایک اور مسیحا جان کی بازی ہار گیا۔ نجی ٹی وی جیوز نیوز کےمطابق کورونا وائرس کے مشتبہ مریض ہلال احمر اسپتال کے ڈاکٹر نوشاد حسین انتقال کرگئےہیں۔

جیو نیوز نے ڈپٹی کمشنر فواد سومرو کے حوالے سے بتایا ہے کہ  ڈاکٹر نوشاد گزشتہ کئی روز سے بیمار تھے  اور گزشتہ 6 روز سے چھٹیوں پر تھے۔ان  میں کورونا وائرس کی علامتیں تھیں تاہم ان کا ٹیسٹ نہیں کرایا گیا تھا، ان کی تدفین کے دوران احتیاطی تدابیر اختیارکی گئی تھیں۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر نوشاد کے انتقال کے بعد ان کی پوری فیملی کے کورونا ٹیسٹ لیے جائیں گے۔

خیال رہے اس سے قبل بھی متعدد ہسپتالوں میں تعینات ڈاکٹرز لوگوں کی جان بچانے کی کوشش میں اپنی جانیں گنوا بیٹھے ہیں۔

مزید :

علاقائی -سندھ -حیدرآباد -کورونا وائرس -