ملک کون چلا رہا ہے؟ شیری رحمٰن کا سینیٹ اجلاس میں سوال

ملک کون چلا رہا ہے؟ شیری رحمٰن کا سینیٹ اجلاس میں سوال
ملک کون چلا رہا ہے؟ شیری رحمٰن کا سینیٹ اجلاس میں سوال

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)کورونا وائرس پر سینیٹ کے خصوصی اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے  وزیراعظم کی غیر موجودگی پر اعتراض اٹھاتے ہوئے سوال کیا ہے کہ وزیراعظم کہاں ہیں؟ آج وہ مسنگ پرسن ہیں۔ انہوں نے پوچھا کہ ملک کو کون چلا رہاہے؟

ڈان نیوز کے مطابق دوران اجلاس اظہارخیال کرتے ہوئے شیری رحمان نے حکومت کے کورونا وائرس وبا سے نمٹنے کے لیے اقدامات پر سخت تنقیدکی۔ انہوں نے کہا وزیر اعظم مبہم پیغامات دے رہے ہیں۔’مسنگ پرسن وزیر اعظم ہیں، وہ غائب ہیں، ان کی پالیسی غائب ہے، ان کے اتحاد کے الفاظ غائب ہیں‘۔

شیری کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ صحت کایہ بحران ‘جنگ سے بھی بری صورتحال‘ ہے حکومت بیٹھ کر وبا سے نمٹنے کے لیے پالیسی بنانے کو تیار نہیں ہے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’آپ ہمیں یہ کیوں بتاتے ہیں کہ اٹلی میں کیا ہوا، انہوں نے غلطی کی، ہم غلطی نہیں کرسکتے ہم اس سے سیکھ سکتے ہیں‘۔

مزید :

قومی -کورونا وائرس -