نیویارک میں پی آئی اے کے تاریخی روزویلٹ ہوٹل کے ساتھ حکومت کیا کرنے جارہی ہے ؟ ایک اور سکینڈل منظر عام پر آ گیا

نیویارک میں پی آئی اے کے تاریخی روزویلٹ ہوٹل کے ساتھ حکومت کیا کرنے جارہی ہے ...
نیویارک میں پی آئی اے کے تاریخی روزویلٹ ہوٹل کے ساتھ حکومت کیا کرنے جارہی ہے ؟ ایک اور سکینڈل منظر عام پر آ گیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )نجی ٹی وی کے اینکر اور صحافی ڈاکٹر دانش نے پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائنز کے قیمتی ترین اثاثے روز ویلٹ ہوٹل کو لیز پر دینے کی سازش سے متعلق سوالا ت اٹھاتے ہوئے نہایت بڑا دعویٰ کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر دانش نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے کے قیمتی ترین اثاثے روز ویلٹ ہوٹل نیورک کو لیز پر دینے کی ساز ش تیار ؟ عمران خان کے قریبی دوست اور موجودہ حکومت کے ایک معاون خصوصی بیک گراونڈ میں ا س کے خریدار ہیں ۔

ڈاکٹر دانش نے اگلے پیغام میں بات کو آگے بڑھاتے ہوئے سوالیہ انداز میں لکھا کہ ” سابق سیکریٹری ایوی ایشن شاہ رخ کو بائی پاس کرکے اس ہوٹل کو لیز کرنے کا فیصلہ ؟ رکاوٹ بننے پر شاہ رخ کو وزیراوعظم نے ان کے عہدے سے معاون خصوصی کے کہنے پر ہٹا دیا ۔“

سینئر صحافی نے مزید کہا کہ” اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں سابق سکریٹری ایوی ایشن شار خ نے اس کی مخالفت کی تھی ، اجلاس کی منٹس آف میٹنگ میں ان کی مخالفت کار ریکارڈ موجود ہے ۔“

ڈاکٹر دانش کے مطابق ”بہت جلد نجکاری کمیشن کا اندرونی اجلاس ہو گا جس میں روز ویلٹ ہوٹل کولیز پر دینے کی سازش ہو گی ، سازش کے پیچھے وزیراعظم عمران خان کے ایک دوست اور ایک حکومتی معاون خصوصی شامل ہیں ۔“انہوں نے کہا کہ ”قانون کے مطابق پی آئی اے کے سی ای او ارشد ملک روز ویلٹ ہوٹل نیویارک اور سکرائب ہوٹل فرانس کے چیئرمین نہیں ہیں اس لیے وہ براہ راست ہوٹل بیچنے کی سمری نہیں بھیج سکے ۔“

مزید :

قومی -