”گوتم گمبھیر اور وریندرا سہواگ بہت اچھے انسان ہیں اور۔۔۔“ شعیب اختر نے انتہائی حیران کن بات کہہ دی، جان کر پاکستانی تو کیا بھارتی بھی پریشان ہو جائیں

”گوتم گمبھیر اور وریندرا سہواگ بہت اچھے انسان ہیں اور۔۔۔“ شعیب اختر نے ...
”گوتم گمبھیر اور وریندرا سہواگ بہت اچھے انسان ہیں اور۔۔۔“ شعیب اختر نے انتہائی حیران کن بات کہہ دی، جان کر پاکستانی تو کیا بھارتی بھی پریشان ہو جائیں

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق فاسٹ باﺅلر شعیب اختر نے گوتم گمبھیر اور وریندر سہواگ کو اچھا انسان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں انہیں برا بھلا کہہ تو سکتا ہوں مگر ایسا نہیں کروں گا۔

تفصیلات کے مطابق شعیب اختر نے کہا کہ دونوں سابق بھارتی کرکٹرز اچھے انسان ہیں مگر جب وہ ٹی وی پر آتے ہیں تو جو منہ میں آئے بولنا شروع کردیتے ہیں۔ میں بھی انہیں برا بھلا کہہ سکتا ہوں مگر ایسی باتیں نہیں کروں گا کیونکہ بچے بھی یہ شو دیکھ رہے ہوں گے۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ وریندر سہواگ اور گوتم گمبھیر پاکستان مخالف جذبات اور بیانات کے باعث خاصی شہرت رکھتے ہیں اور پاکستان اور پاکستانیوں کیخلاف بولنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے۔ وریندر سہواگ تو اپنے ایک بیان میں یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ شعیب اختر نے بھارت سے پیسہ کمانا ہوتا ہے اس لئے وہ بھارتیوں کی تعریف کرتے ہیں۔

مزید :

کھیل -