”جب پہلی مرتبہ شعیب اختر کا سامنا ہوا تو مجھ پر کپکپی طاری ہو گئی تھی، ایسا لگا کہ وہ مجھے مار دیں گے“

”جب پہلی مرتبہ شعیب اختر کا سامنا ہوا تو مجھ پر کپکپی طاری ہو گئی تھی، ایسا ...
”جب پہلی مرتبہ شعیب اختر کا سامنا ہوا تو مجھ پر کپکپی طاری ہو گئی تھی، ایسا لگا کہ وہ مجھے مار دیں گے“

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز تمیم اقبال نے اعتراف کیا ہے کہ شعیب اختر کا پہلی بار سامنا کرتے ہوئے مجھ پر کپکپی طاری ہو گئی اور ایسا لگا تھا کہ جیسے وہ مجھے مار دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق تمیم اقبال نے سابق کپتانوں نعیم الرحمان، خالد محمود اور حبیب البشر کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ماضی کی مختلف یادیں تازہ کیں جس دوران خالد محمود نے کہا کہ لوگ اس بات پر یقین نہیں کریں گے اگر میں کہوں کہ شعیب اختر نے جو پہلی گیند مجھے کی وہ نظر تک نہیں آئی تھی۔

اس پر تمیم اقبال نے کہا کہ یہ صرف آپ کے ساتھ نہیں بلکہ بہت سے لوگوں کے ساتھ ہوا، میں نے بہت سے فاسٹ باﺅلرز کا سامنا کیا جن میں سے بعض 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے باﺅلنگ کرتے تھے مگر جب پہلی بار میں نے شعیب اختر کا سامنا کیا تو مجھے محسوس ہوا جیسے وہ مجھے ماردیں گے، وہ کافی خطرناک تھے۔

واضح رہے تمیم اقبال نے شعیب اختر کا سامنا ایک مرتبہ کینیا میں ٹرائنگولر ٹورنامنٹ اور دوسری بار 2010ءکے ایشیاءکپ میں کیا تھا جبکہ ان کے علاوہ دنیا کے کئی نامور بلے باز بھی راولپنڈی ایکسپریس کے بارے میں اسی طرح کے خیالات کا اظہار کر چکے ہیں۔

مزید :

کھیل -