ان ممالک میں جانے والوں کو کھانا نہیں دیں گے، پی آئی اے نے اعلان کردیا اور وجہ بھی بتادی

ان ممالک میں جانے والوں کو کھانا نہیں دیں گے، پی آئی اے نے اعلان کردیا اور ...
ان ممالک میں جانے والوں کو کھانا نہیں دیں گے، پی آئی اے نے اعلان کردیا اور وجہ بھی بتادی

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے نے اعلان کیا ہے کہ وہ اب  مشرق وسطیٰ کی پروازوں میں سفر کرنے والے مسافروں کی ضیافت کااہتمام نہیں کرے گی۔

قومی ایئرلائن کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاو کے خدشے کے سبب دبئی، ابوظہبی، سعودی عرب، مسقط اور عمان کیلئے پی آئی اے میں سفر کرنے والوں کو کھانا فراہم نہیں کرے گی۔ حکام نے کہا کہ یہ پابندی کورونا وائرس سے بچاؤ کے اقدامات کے تحت عائد کی گئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق پی آئی اے کی مشرق وسطیٰ کی پروازوں میں کھانا فراہم کرنے کی بندش کے احکامات فلائٹ سروسز کی جانب سے جاری کیے گئے۔

قومی ایئر لائن کے حکام کا کہنا ہے کہ دوران پرواز مسافروں کو پانی ، سافٹ ڈرنک اور جوس فراہم کیا جائے گا۔

اس سے قبل دنیا بھرکا سفرکرنے والوں کو پی آئی اے اپنی روائتی کھانے پیش کرتی تھی۔

پی آئی اے کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا کہ دیگر ممالک کا سفر کرنے والوں کو کھانے کی فراہمی کے دوران کیا انتظامات کیے جائیں گے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -