کیا آصف علی زرداری کی طبیعت واقعی خراب ہو گئی ؟حقیقت سامنے آگئی

کیا آصف علی زرداری کی طبیعت واقعی خراب ہو گئی ؟حقیقت سامنے آگئی
کیا آصف علی زرداری کی طبیعت واقعی خراب ہو گئی ؟حقیقت سامنے آگئی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لا ئن )پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کے ترجمان نے کہا ہے کہ سابق صدر کی صحت کے حوالے سے زیرگردش خبریں غلط ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں سابق صدر آصف علی زرداری کے ترجمان عامر فدا پراچا نے کہا کہ 'سابق صدر آصف علی زرداری کی صحت سے متعلق سوشل میڈیا کے شوشے غلط ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جیالوں اور ہمدردوں کی دعاوں سے آصف علی زرداری کی صحت ٹھیک ہو رہی ہے۔عامر فدا پراچا کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری 'جمہوریت دشمنوں کے دل میں مرد حر تیر کی طرح چبھ رہے ہیں۔

مزید :

قومی -