’کسی کے منہ کے قریب جا کر بات نہ کریں‘ برطانوی حکومت نے کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے شہریوں کو نئی ہدایات جاری کردیں

’کسی کے منہ کے قریب جا کر بات نہ کریں‘ برطانوی حکومت نے کورونا وائرس سے ...
’کسی کے منہ کے قریب جا کر بات نہ کریں‘ برطانوی حکومت نے کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے شہریوں کو نئی ہدایات جاری کردیں

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی حکومت نے کورونا وائرس کا پھیلاﺅ روکنے کے لیے نئی ہدایات جاری کر دیں۔ میل آن لائن کے مطابق حکومت نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایک دوسرے سے بات کرتے ہوئے بالکل قریب کھڑے مت ہوں۔ دوسرے کے منہ کے پاس جا کر بات کرنے کی بجائے مناسب فاصلے سے دوسری طرف منہ رکھتے ہوئے بات کریں۔

برطانوی حکومت کی طرف سے اگلی ہدایت یہ کی گئی ہے کہ شہری اپنے کپڑوں کو باقاعدگی سے دھوئیں اور اپنے گھروں اور کام کی جگہوں پر کھڑکیاں کھلی رکھیں۔ کمروں میں ہوا کی آمدورفت کا جتنا زیادہ انتظام ہو گا اتنا ہی آپ کو وائرس لاحق ہونے کا خطرہ کم ہو گا۔ شہری پبلک ٹرانسپورٹ پر فیس ماسک لازمی پہنیں اور ایک دوسرے سے مناسب فاصلہ رکھیں۔ اگر ممکن ہو تو گھر پر بیٹھ کر کام کریں لیکن اگر آپ کو کام کے لیے دفتر یا دیگر جگہوں پر جانا پڑ رہا ہے تو پیدل یا سائیکل پر جائیں اور انتہائی مجبوری کی حالت میں پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال کریں۔رپورٹ کے مطابق یہ نئی ہدایات حکومت کے 50صفحات پر مشتمل ایگزٹ پلان کا حصہ ہیں جو حکومت کی طرف سے آج ریلیز کیا گیا ہے۔

مزید :

برطانیہ -