بالآخر شعیب اختر نے پی سی بی کے قانونی مشیر کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا

بالآخر شعیب اختر نے پی سی بی کے قانونی مشیر کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا
بالآخر شعیب اختر نے پی سی بی کے قانونی مشیر کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے قانونی مشیر تفضل رضوی کے ہرجانے کے نوٹس کاجواب بھجوادیا۔اپنے وکیل کی جانب سے بھجوائے گئے جواب میں شعیب اخترکا کہنا ہے کہ ان کا پی سی بی اور تفضل رضوی سے متعلق بیان عوام کے مفاد کے لیے تھا۔ شعیب اختر کا کہنا ہے کہ ان کا نشاندہی کرنے کا مقصد مستقبل میں کوتاہیوں کو بہتر کرنا تھا، تفضل رضوی کا ہرجانے کا نوٹس غیرموثر ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ ماہ سابق فاسٹ بولر نے عمر اکمل کو 3 سال کی سزا سنانے پر پی سی بی کے فیصلے پر تنقید کے ساتھ کرکٹ بورڈ کے قانونی مشیر تفضل رضوی کو بھی نشانہ بنایا تھا۔سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ تفضل رضوی تمام کھلاڑیوں کے کیسز الجھاتے ہیں، وہ ماضی میں مجھ سے بھی کیس ہار چکے ہیں جس کے بعد تفضل رضوی نے شعیب اختر پر ہتک عزت کا دعویٰ دائر کردیا تھا۔تفضل رضوی کا کہنا تھا کہ شعیب اختر نے میرے حوالے سے جس طرح کا بیان دیا اس سے میری ساکھ متاثرہوئی۔ اس لیے میں نے شعیب اختر پر 10 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ کیا ہے۔

مزید :

کھیل -