کورونا مریضوں کے لئے تیار کئے جانے والے ہسپتال میں آگ لگنےسے پانچ افراد ہلاک

کورونا مریضوں کے لئے تیار کئے جانے والے ہسپتال میں آگ لگنےسے پانچ افراد ہلاک
کورونا مریضوں کے لئے تیار کئے جانے والے ہسپتال میں آگ لگنےسے پانچ افراد ہلاک

  

ماسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن)روس کے دوسرے بڑے شہر،سینٹ پیٹرز برگ کے ضلع ویبورگسکی کے ایک ہسپتال میں آگ لگنے سے 5 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 150 دیگر کو بحفاظت باہر نکال لیا  گیا۔

سپوتنک نے روس کی ہنگامی وزارت کے حوالے سے کہا ہے کہ مرنے والوں میں سینٹ جارج سٹی ہسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ کے مریض بھی شامل ہیں جبکہ آگ کے شعلوں نے 10 مربع میٹر کے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لیا تھا۔مقامی میڈیا نے رپورٹ دی ہے کہ اس ہسپتال کی مارچ کے وسط کے بعد نوول کرونا وائرس کے مریضوں کو داخل کرانے کے لئے تزئین و آرائش کی گئی تھی۔ ایمرجنسی سروسز کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے ظاہر ہوتا ہے کہ بجلی کے آلات کی خرابی اور شاٹ سرکٹ آگ لگنے کی وجوہات میں سے ایک ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -